۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حیدری کاشانی

حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خطبہ غدیر دنیا کا سیاسی ترین خطبہ ہے کیونکہ امت کی رہنمائی اور انسانی معاشروں میں حاکمیت کا حق اسی خطبہ میں بارہ اماموں کے سپرد کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری کاشانی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے انسانوں کی ہدایت، ان کی تربیت، ان کے اپنے اصلی مقصد تک پہنچنے اور بہشت کے درجات حاصل کرنے کے لیے زمین پر کچھ انوار خلق فرمائے ہیں کہ جو اسے ظلمت و تاریکی سے نکلنے میں ہدایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: انسان کو آخرکار آرام و سکون کی جگہ "دار القرار" پہنچنا چاہیے کہ جہاں انسان کو کوئی رنج و الم نہیں پہنچے گا وہ انسان کا ابدی گھر ہو گا اور اس میں دنیوی رنج و الم نہیں ہو گا۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: بہشت؛ گنج اور خزانے کا گھر جبکہ دنیا؛ درد و رنج کا گھر ہے۔

انہوں نے کہا: گنج اور خزانے کے گھر میں نہ بیماری ہے اور نہ بیمار دل لوگ ہیں اور بہشت میں پست، حاسد اور بخیل لوگ نہیں ہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری کاشانی نے کہا: خطبۂ غدیر سے حضرت علی علیہ السلام سے لے کر حضرت مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولایت کا اعلان اور انوار الہی کو مشخص کیا گیا ہے کہ اگر کسی نے ان انوار الہی سے تمسک نہ کیا تو وہ ظلمت اور تاریکی میں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: خطبہ غدیر کے مخاطب دنیا بھر کے انسان ہیں۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خطبہ غدیر دنیا کا سیاسی ترین خطبہ ہے کیونکہ اس خطبے میں امت کی رہنمائی و ہدایت اور انسانی معاشروں میں حاکمیت کا حق بارہ اماموں کے سپرد کیا گیا ہے۔

حجت الاسلام حیدری کاشانی نے کہا: خطبہ غدیر مشکل اور سخت ترین خطبہ بھی ہے کیونکہ لوگوں کی قیادت اور ان پر حاکمیت کا مسئلہ بہت ساروں پر گراں گزرا اور وہ ولایت و امامت کی حقانیت کے منکر ہو گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .